پی ایچ اے ملتان کے اہم پندرہ سے زائد چوکوں کو خوبصورت بنائے گا : سیکرٹری ہاﺅسنگ ملتان

54

ملتان 10 فروری 2021 سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان کے اہم پندرہ سے زائد چوکوں کو خوبصورت بنائے گا۔ ریکوری اہداف کو بہتر کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔ شجر کاری کے فروغ کے لیئے بھر پور اقدامات کیئے جائیں۔ پارکوں میں عوام الناس کو بھر پور سہولیات کی جائیں۔

اُنھوں نے ان خیالات اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پبلسٹی فیس کا پی ایچ ایز کو دوبارہ ملنا خوش آئند ہے۔ اس سے پی ایچ اے کو استحکام حاصل ہوگا۔ پبلسٹی فیس آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کی مستقل تعیناتی سے ادارے میں موجود مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے  سید شفقت رضا نے کہا کہ شجر کاری کے فروغ کے لیئے بھر پور اقدامات کریں گے۔ مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنانے کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے ملازمین محنت اور لگن سے زمہ داریاں سر انجام دیں۔