اوکاڑہ،15فروری(اےپی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف کالجز کے دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرونا ایس او پیز پر عمدرآمد،صفائی ستھرائی، کلاسز میں ماسک اور طلبہ کے درمیان فاصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبا کو بھی کرونا وباء اور ڈینگی سے بچنےکی احتیاطی تدابیر اپنانےاور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔