پشاور، 15فروری(اے پی پی): پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے آج ضلع خیبر طورخم بارڈر لنڈی کوتل مچینی چیک پوسٹ لنڈی کوتل لیویز سنٹر اور پولیس سٹیشن کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال اور ایس ایچ او امجد شلمانی نے طورخم بارڈر کے موجودہ صورتحال لیویز سنٹر میں پولیس کی رہائش گاہ اور لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کی کارگردگی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر سی سی پی او عباس احسن نے لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کا ریکارڈ چیک کیا اور پولیس سٹیشن میں حوالات کا بھی جائزہ لیا. سی سی پی او پشاور عباس احسن نے دورہ لنڈی کوتل طورخم بارڈر کے موقع پر سیکورٹی صورتحال اور امن اور امان کو مزید بہتر بنانے اور پولیس کے جوانوں کو ٹریننگ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے آرڈر جاری کئے۔
سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ علاقے میں امن اور امان کے صورتحال بہتری اور عوام و تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کے زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کرینگے. سی سی پی او پشاور عباس احسن نے لنڈی کوتل طورخم میں امن اور امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔