کراچی ،16 فروری (اے پی پی): ڈی جی اینٹی نارکوٹیکس فورس میجرجنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف اہلکار مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔
منگل کو یہاں اے این ایف کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں 103ڈسٹرکٹ ہیں مگر ہم صرف 30شہروں میں ہیں ہمارے پاس فورس کی تعداد کم ہےہم دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے ملک بھر میں 3ہزار سے زائد اہل کار ہیں۔ رواں سال 1اعشاریہ65ملین ڈالر کی منشیات پکڑی ہے، منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کے اہلکاروں نے جانیں دی ہیں-