چین کے قونصل جنرل کی اپنے 20 رکنی چینی وفد کے ہمراہ اوکاڑہ آمد

77

اوکاڑہ۔16فروری ( اےپی پی): چینی قونصلیٹ جنرل  نے کہا کہ50کی دہائی میں چین میں زلزلہ آنے پر پاکستان نے ہماری مدد کی تھی اورچین نے 40 سال میں ترقی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقعہ پر کیا۔ انہوں نےعوام کے لئے 30 لاکھ روپے فراہم کئے جن سے شہر کے چار مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے۔چین کے قونصل جنرل نے اوکاڑہ میں یادگاری پودا لگایا۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے تقریب میں شہریوں کی بھر پور شرکت ۔پنڈال میں چین کے صدر کی تصاویر نمایاں تھیں۔چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔