ملتان؛اے سی سٹی عابدہ فرید کا موضع جہانگیرآباد کے پٹوار خانے کا دورہ، رشوت طلب کرنے والے مبینہ منشی بارے معلومات حاصل کیں

135

ملتان، 17فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اے سی سٹی عابدہ فرید نے موضع جہانگیرآباد کے پٹوار خانے کا دورہ کیا اور پٹوار خانے کا ریکارڈ  چیک کیا اور رشوت طلب کرنے والے مبینہ منشی کے نام اور پتہ بارے معلومات حاصل کیں۔

 اے سی سٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رقم طلب کرنیوالے منشی ذوالفقار کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا رشوت کے خاتمہ کے لئے اس کیس کو مثال بنایا جائے گا، کمشنر ملتان ڈویژن  نے بھی سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

  اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا وائرل ویڈیو میں سامنے آنے والی شکایت کی میرٹ پر انکوائری کی جائے گی اور  موضع جہانگیر آباد کے سابق پٹواری ابرار شاہ کو بھی کرپشن کے الزامات پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔