پاراچنار؛ڈسٹرکٹ کرم میں جنگلات کے تحفظ اور مزید جنگلی پودے لگانے کے فوائد متعلق مشاورتی جرگہ

64

پاراچنار،17فروری(اے پی پی):ڈسٹرکٹ کرم میں پہلی بار محکمہ جنگلات کے جانب سے جنگلات کے تحفظ اور مزید جنگلی پودے لگانے کے فوائد متعلق مشاورتی جرگہ ہوا۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کرم شاہ فہد،اے سی زاہد یونس،ڈائریکٹر فارسٹ ڈیپارنمٹ محمد عارف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کرم کے عوام جنگلات کے تحفظ اور مزید جنگلی پودے لگانے میں بھرپور تعاون کرکے علاقے کو حوبصورت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کے ایام میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاح سوات، کاغان،باڑہ گلی،مانسہرہ اور مری وغیرہ کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ وہاں کے خوبصورت  جنگلات ہیں،ہمیں بھی اپنے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جنگلات لگانے چاہیے۔

 مشاورتی جرگے میں علاقے کے مشران نے مثبت تجویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے ساتھ ساتھ باغات کی بہتری کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیا جائے تاکہ  پھلوں کی پیداوار بھی ہو سکے اور تمام تر کام کو صرف میڈیا تک محدود نہ رکھا جائے۔