مظفرگڑھ، 18 فروری(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم، ہیڈ بکائنی جتوئی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق لیکٹوسکین کی مدد سے گاڑی نمبر LZD 2153 میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا تھا، دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،ملاوٹ ثابت ہونے پر 1ہزار 450 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔
جڑ راتھیب میں واقع سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے اس لئے بنیادی غذاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا











