بورےوالا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ،پاوڈر اور سوجی کی مدد سے کھویا تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا

115

بورے والا،19فروری(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر  نواحی گاوں موضع کھوکھراں میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں جعلی اور مضر صحت کھویا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر موقع سے مضر صحت کھویا اور جعلی دودھ برآمد کر لیا جبکہ تیار شدہ کھویا اور جعلی دودھ کو تلف کر کے فیکٹری کو سیل کردیا۔

  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پاوڈر، سوجی،رنگ اور کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی ملاوٹ سے مضر صحت کھویا تیار کیا جا رہا تھا جسے بورےوالا شہر اور مضافات میں مختلف سوئیٹس شاپس پر فروخت کے لیے لیجایا جاتا تھا۔