ملتان: ایم ڈی واسا ناصراقبال کا  سیوریج،ڈسپوزل ڈویژنوں کا اچانک دورہ

97

ملتان، 19 فروری (اے پی پی): ایم ڈی واسا ناصراقبال نے رات کے اوقات میں سیوریج،ڈسپوزل ڈویژنوں کا اچانک دورہ کیا اور سیوریج سب ڈویژنوں میں ڈی سلٹنگ ٹیموں کی حاضری کو چیک کیا اور شریف پورہ میں نکاسی آب کی شکایت کے ازالہ کیلئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔

عزیز کالونی،شریف پورہ میں سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی مہم جاری و ساری ہے ایم ڈی واسا نے سمیجہ آباد،کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور کلکٹنگ ٹینکس میں واٹر لیول چیک کیا اور پیک آورز میں کلکٹنگ ٹینکس کو فری فال رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بوہڑ گیٹ پل شوالہ روڈ پر ڈی سلٹنگ ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور سیوریج افسران کو ڈی سلٹنگ مہم  مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی سے ہی شکایات کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کام چوری اور غیر حاضری کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی اور  صفائی پر مامور ٹیموں کیلئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ڈی سلٹنگ ٹیموں سے زیادہ سے زیادہ مین ہولز کی صفائی کروائی جائے۔