اسلام آباد،پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوئی،ترجمان پاک بحریہ

165

اسلام آباد۔20فروری  (اے پی پی):مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے درمیان مشق عریبین مون سون2021  کے  سلسلے کی تیسری مشق ہے۔سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن سٹار-II منعقد کی گئی۔دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ  نے بھی شرکت کی۔مشقوں میں اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وارفئیر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی۔مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔