ملتان بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس  مقابلہ سنٹرل کالج نے  جیت  لیا

80

ملتان،  (23 فروری )اے پی پی :  ملتان بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس  منگل کو ملتان پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوا، جس میں  گورنمنٹ سول لائن کالج، گورنمنٹ کالج وہاڑی، ملتان پبلک سکول اینڈ کالج، نشاط کالج، سنٹرل کالج اور سپرئیر کالج کے درمیان مقابلے    ہوئے  ۔

مقابلو ں میں  سنٹرل کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج وہاڑی نے  جبکہ  تیسری پوزیشن ملتان پبلک سکول اینڈ کالج نے حاصلِ کی۔