مانسہرہ،24 فروری(اے پی پی ): حکومت کی طرف سے مفت کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ،پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے چھ سو ویکسین ضلع مانسہرہ پہنچ گئی ہیں ۔
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ایک پر وقار تقریب میں کیک کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈہٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم خان ایم ایس ڈاکٹر شہزاد علی کی نگرانی میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
ویکسین سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کے بعد دوسرے مرحلے میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔