پاراچنار،25 فروری(اےپی پی ): ضلع کرم میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر نگرانی کرونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کاآغاز کیا گیا، ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں تین سو ویکسین لگائی جائیں گی ۔
ڈاکٹر آفاق وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے مرحلےمیں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اورپھر عوام کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی ۔