پشاور،26 فروری(اے پی پی): خیبر پختونخوا میں موسم بہار کی شجر کاری مہم 2021 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا،اس مہم کی خاص بات زیتون کی شجر کاری ہے۔
موسم بہار کی اس شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں 250 ملین سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ یہ شجر کاری مہم قومی سطح پر 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے سلسلے کی کڑی ہے جسکے تحت سال 21-2020 کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 382 ملین سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ زیتون کی شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں 40 لاکھ پودے لگانے جبکہ 20 لاکھ قلم کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں 132 ملین سے زائد کے پودے لگانے گئے تھے جس کے تحت اب تک تقریبا 300 ملین درخت لگائے جاچکے ہیں۔











