صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے عالمی ادارہ صحت اوریونیسف کے وفد سے ملاقات

72

 

لاہور،02مارچ (اے پی پی) : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  سے  خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت اوریونیسف کے وفد  نے  ملاقات کی  ہے  ، ملاقات  میں خاندانی منصوبہ بندی،ماں اور بچہ کی صحت اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ملاقات کے دوران عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے وفدکو پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب صوبہ میں عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہاہےجبکہ ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

 ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدکیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکواہم کرداراداکرناہوگا۔محکمہ صحت پنجاب کے پاس لیڈی ہیلتھ ورکرزکی شکل میں بڑا ہیومن ریسارس موجودہےجبکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈز تقسیم کرنے کا اعلان کیاہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دسمبر2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائینگےاور کہا کہ صحت سہولت کارڈز کے حامل خاندان 7لاکھ 20ہزار روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارصحت سہولت کارڈز کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈکیاجارہاہے۔انہوں  نے  کہا  کہ صحت سہولت کارڈز کے حامل خاندانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کو اِم پینل کیاجارہاہے،حکومت پنجاب نے صحت سہولت کارڈزکے ذریعے نجی ہسپتالوں میں 30ہزاربستروں کا اضافہ کیاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا کہ پنجاب کے ہرخاندان کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع اٹک،میانوالی،مظفرگڑھ،سیالکوٹ اورراجن پورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں،پنجاب کے تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجزکی سطح پر اپ گریڈ کردیاگیاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد  نے  کہا کہ  پنجاب میں مِڈوائفری سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیاجارہاہے،پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کومزیداپ گریڈ کیاجارہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھرتی کرکے صحت کے نظام کومزید بہترکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے خاندانی منصوبہ بندی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے پر وردیاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے گفتگو کے دوران کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیاکی معیشت کو ہلاکررکھ دیا،اللہ پاک کے کرم سے کوروناوائرس نے پاکستان کو باقی ممالک کی نسبت بہت کم نقصان پہنچایاہےجبکہ حکومت پاکستان نے ساری دنیاکی طرح کوروناوائرس کیلئے بھی تاریخی بجٹ جاری کیا۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی محنتوں کے باعث پنجاب میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہورہی ہے،پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے حوالہ سے ورکنگ پیپربنایاجائیگا۔

 سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں فلٹرکلینکس کے ماڈل کوکامیاب  بنایاجارہاہے۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کردارانتہائی اہم ہے۔

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان نے اظہارخیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ٹرشری کئیرہسپتالوں کے ذریعے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 وفدیونیسف نے کہا کہ  پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔