کوئٹہ 03 مارچ (اے پی پی): سینٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار منظور احمد کاکڑ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں ایک غلط موقف تھا کہ یہاں منڈی لگتی ہیں اور یہاں لوگ پیسوں پر بگتے ہے یہ سارا الیکشن ہمارے سامنے ہوا ایسا کچھ بھی نہیں تھا بلوچستان کی تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدوار کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی ایم وفاق سے کامیاب ہوتی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پی ٹی ایم کی سوچ آگے تک جاسکتی ہے اور انشائاللہ ہم اور ہمارے اتحادی پی ٹی آئی ہم سب مل کر ہم اپنا چیئرمین لائے گئے اور جیسے ہم بلوچستان میں ثابت قدم رہے اسی طرح ہم وفاق میں بھی ثابت قدم رہے گئے انہوں نے کہا کہ میں پورے بلوچستان کو مبارک باد دیتا ہوکہ ایک سیاسی ماحول میں اور نظریاتی سوچ میں الیکشن ہوئے ہے اور ہم وفاق میں پورے بلوچستان کی آواز پہنچائے گئے ۔











