کوئٹہ 03 مارچ (اے پی پی): بلوچستان سے سینٹ کی جنرل نشت پر اے این پی کے کامیاب ہونے والے ارباب عمر فاروق نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی حکومت اور اتحادی پارٹنر کو مبارک باد دیتا ہوکہ انہوں نے اس کامیاب الیکشن پر اتفاق اور اتحاد سے لڑا اور اس کا نتیجہ بھی وہی آیا جو ہم نے تصور کیا تھا اور یہ ہماری حکومت کی جیت ہے اور ہمارے بلوچستان کی جیت ہے اور ہم اسی طرح آگے بڑھتے رہے گئے اپنا کام اور کردار ادا کرتے رہے گئے میں اپنی پارٹی اور اپنے اتحادی کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ووٹ دیا۔











