مظفرگڑھ، 4 مارچ(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ اڈا کے قریب پٹرول اور ڈیزل کی ایجنسی میں آتشزدگی سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے جنریٹر کے ذریعے پٹرول دوکان میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک جنریٹر سے شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ آگ لگی ،جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو ورک شروع کر دیا اور چھ سے زائد ریسکیو جوانوں نے فوری فائر فائٹنگ کرتے ہوئے جلد آگ پر قابو پالیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔











