ملتان؛ قبضہ مافیا کے خلاف تسلسل کے ساتھ کریک ڈاون جاری،2 ہزار کنال زمین واگزار کرا لی گئی

78

ملتان،  4مارچ(اے  پی پی ): حکومت کے احکامات پر ضلع ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف تسلسل کے ساتھ کریک ڈاون جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تحصیل جلالپور پیروالا میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ،جلالپور پیروالا کے چک81 ایم میں 2 ہزار کنال زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ہے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت32 کروڑ روپے بنتی ہے۔

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی قیادت اے سی جلالپور پیر والا مدثر ممتاز نے کی، پولیس اور ریونیو افسران بھی انکے ہمراہ تھے، زمین کی دیکھ بھال کے لئے سرکاری طور پر سپردار مقرر کردیا گیا ہے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے۔

ضلع ملتان میں اب تک3ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی سرکاری کمرشل اور زرعی زمین واگزار کرائی جا چکی ہے۔