کوئٹہ، 03 مارچ (اے پی پی):سینٹ کے الیکشن میں جنرل نشست پر کامیاب امیدوار پرنس آغا عمر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کہ کرم سے میں آج کامیاب ہوا ہوں اور یہ کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے صوبوں کہ ساتھ کاندھا ملا کر چلیں گے ۔
پرنس آغا عمر نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں اور بلوچستان میں امن قائم کرنے کا سارا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر امن و امان اور محرومیاں کو ختم کریں گے اور ہم بلوچستان کی آواز کو وفاق کے ایوانوں تک پہنچائیں گے ۔











