وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

78

اسلام آباد، 06 مارچ(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی  نے   ہفتہ  کو   یہاں  ملاقات کی ہے ، اتحادی جماعتوں کے اراکین نے   وزیرِ اعظم کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر، وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، نواب شاہ زین بگٹی، خالد خان مگسی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق شامل تھے ۔