پاراچنار؛ منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 120 کلو  چرس برآمد کرلی گئی

85

پاراچنار،06 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ کرم میں پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 120 کلو ( 3 من ) چرس برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب پیواڑ کے علاقے  میں کامیاب کارروائی میں ڈی ایس پی  نجف علی ، ایس ایچ او مشاہد حسین ، پولیس پوسٹ انچارج اشتیاق حسین و عابد حسین نے حصہ لیا اور  افغانستان سے منشیات خفیہ راستوں سے کرم کو لانے کی کوشش کو ناکام  بنا  دیا  گیا۔