ملتان، 18 مارچ ( اےپی پی): انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالے سے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فی میل پروفیسر ڈاکٹر عائشہ حکیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم وقت کا زیادہ بہتر استعمال کرتے ہیں اس لیے ہم کامیابی کے منازل طے کر سکتے ہیں لیکن ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں کہتی ہوں وقت کا بہتر استعمال ہمیں ترقی کی راہ پر لاتا ہے اللہ نے عورت کو کچھ سپیشل صلاحیت سے نوازا ہے جس کو وہ زیادہ بہتر استعمال کرکے آگے بڑھ سکتی ہے ایک آدمی جو بارہ گھنٹوں میں کرسکتا ہے وہ کام ایک عورت پانچ گھنٹوں میں آسانی سے کرسکتی ہے کیونکہ اس کے پاس بارہ گھنٹے کا ٹائم نہیں ہوتا ہے اس کام کو مکمل کرنے کے لیے اس لیے جو معاشرہ عورت کو عزت نہیں دیتا اس کو آگے نہیں بڑھنے دیتا وہ معاشرہ کھبی بھی ترقی نہیں کرسکتا میں ڈاکٹر عائشہ ہر ایک لڑکی کو کہتی ہوں اگر انہوں نے آگے بڑھنا ہے چاہیے وہ جہاں سے بھی تعلق رکھتی ہوں جس سوسائٹی میں رہے رہی ہوں وہ اپنی فیملی کو طاقت بنا کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔