چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کینٹ بازار ملتان سے  3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

42

ملتان، 09 مارچ  (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی، غفلت کا شکار بھیک مانگتے 3  بچے کینٹ بازار سے  حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں، حفاظتی تحویل میں لئے گئے  بچوں میں 12 سالہ عمر ولد حنیف ، 12 سالہ رضوان ولد اختر ، 10 سالہ ارشاد ولد اکبر شامل ہیں ۔

بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اورلواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔