سکھر:کراچی ایکسپریس کا حادثہ ٹریک کی خستہ حالی اور فنی خرابی کے باعث پیش آیا:ریلوے حکام

71

سکھر,09 مارچ ( اے پی پی ) ریلوے حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں  بتایا ہے کہ کراچی ایکسپریس کا حادثہ ٹریک کی خستہ حالی اور فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ریلوے حکام کے مطابق سکھر کے قریب سانگی ریلوے سٹیشن پر ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 10بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ڈاﺅن ٹریک کی مرمت کے بعد سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے، 17 گھنٹے بعد اپ ٹرک بھی بحال کردیا گیا۔ادھر محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے میں جاں بحق خاتون کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو ایک سے پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد ملے گی۔