سکھر:سندھ ہائی کورٹ نے فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

68

سکھر۔ 09 مارچ ( اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر نے فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے کرپشن میں ملوث محکمہ خوراک سکھر کے ملازمین اور فلور ملز مالکان کی درخواستوں کی سماعت کی۔ وکلا نے کرپشن کے زیر الزام ملزمان کی ضمانت کے لئے درخواستوں پر دلائل دیئے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان زبردست مہر، ہریش مل ، ابراہیم تھہیم، سکندر مہر اور موہن لال کی درخواست منظور کرلی۔مذکورہ ملزمان کے خلاف گندم کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا اور نیب نے ریفرنس دائر کرکے ان کو گرفتار کیا تھا۔