شکرگڑھ،10مارچ ( اے پی پی): الیکٹرانک میڈیا کلب شکرگڑھ کا مشاورتی اجلاس برائے تنظیم سازی سال 2021 منعقد ہوا ۔اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کلب کی ٹیم اور کارکردگی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ، سال 2021 کیلئے الیکٹرانک میڈیا کلب شکرگڑھ کے لئے انجینئرمنظور حسین کو صدر، افضال خان کو چیئرمین ،جنرل سیکرٹری کے لئے رانا علی رضا کا انتخاب عمل میں آیا۔
اجلاس میں اشتیاق احمد ربانی کو سنئیر نائب صدر،اعجاز احمد شیخ کو نائب صدر ،شاہد اقبال کو فنانس سیکریٹری، حافظ عرفان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ۔
انتخابی عمل میں حافظ اعجاز الحق،عبدالستار دنیا، میاں اظہر عنایت،دلشاد شریف،رانا اشتیاق احمدڈاکٹرمحمد شفیق ۔میاں زاہد صدیق،سرمد ربانی،شیخ حسن علی، حافظ ابرار نصیب ، ملک محمد یونس ، یسین چوہدری ، قیصر بٹ ، خالد مجید سمیت دیگر ممبران الیکٹرانک و پریس میڈیا نے حصہ لیا، نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، مٹھائی تقسیم کی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔











