ملتان :آر پی او سید خرم علی کا اچانک تھانہ مخدوم رشید کا دورہ

163

ملتان ،  10 مارچ (اے پی پی ): آر پی او سید خرم علی نے  اچانک تھانہ مخدوم رشید کا دورہ کیا ، تھانہ کا ملاحظہ افسران سے گفتگو بھی کی ۔آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ مویشی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں اور کہا تھانہ میں موجود مال مقدمہ کو قانونی طریقہ سے ٹھکانے لگائیں سید خرم علی نے کہا  منشیات فروشی ہر قیمت پر روکیں ایس پی راؤ نعیم نے تھانہ کے حدود اربعہ اور جرائم کی نوعیت پر بریفننگ بھی دیآر پی او نے کہا کہ مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں اور کہا ڈکیتی راہزنی میں ملوث گروہوں کو جلد گرفتار کریں اور کہا نمبرداروں اور چوکیداروں  کو فعال کریں آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ دیہات کی سطح پر اجنبی لوگوں کی آمدورفت مانیٹر کرائیں اور کہا تفتیشی افسران دیانتداری سے میرٹ پر کام کریں آر پی او نے کہا کہ نئے تفتیشی افسران کو تفتیشی رموز سے آگاہ رکھیں ۔