ملتان؛موسم گرما کی گرد سے نمٹنے کے لئے چوکوں اور فلائی اوورز کی دھلائی شروع

89

ملتان،13مارچ(اے پی پی):موسم گرما کی گرد سے نمٹنے کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پلان تیار کرلیا۔ایم ڈبلیو ایم سی تمام بڑی شاہراہوں،چوکوں اور فلائی اوورز کی دھلائی کرے گی، چوکوں اور شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز کے ساتھ مٹی کو بھی کھرچ لیا جائے گا۔

 پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے چوک کمہاراں فلائی اوور کی دھلائی شروع کردی گئی ہے، ایم ڈی اے چوک کی سکریپنگ اور نشتر چوک کی واشنگ بھی کردی گئی ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ ملتان گرد گرما گدا و گورستان کے نام سے مشہور ہے ،موسم گرما میں سڑکوں پر گرد پڑنے سے دھول اڑتی ہے جوکہ آنکھوں اور ناک میں جانے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ

کمپنی نے موسم گرما میں تمام فلائی اوورز، چوکوں اور شاہراہوں کو مرحلہ وار دھونے کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کلین اینڈ گرین ملتان کے لئے کمپنی اول دستے کا کردار ادا کرے گی،صاف ستھرا ملتان ہماری منزل ہے۔