وزیر اعظم عمران خان سےسینیٹر شبلی فراز کی ملاقات

51

اسلام آباد،15مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے  سینیٹر شبلی فراز نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور حکومتی کارکردگی اور موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے لیے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں معاون خصوصی رؤف حسن، سینیٹر فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے۔