ملتان, 15 مارچ(اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال کا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز شمس آباد میں 36 انچ سائزکی لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اس دوران انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ کل 3250 فٹ لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت 2 ہزار فٹ سے زیادہ نئی سیوریج لائن ڈالی جا چکی ہے بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے معائنہ کے دوران انہوں نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا نوٹس لیا شہریوں کے سیوریج،واٹر سپلائی کے دوبارہ کنکشن کی بحالی اور حوضیوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے، موقع پر کام کی رفتار کو ہر ممکن طور پر تیز اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ملحقہ علاقوں کو فوری ریلیف دینے کا حکم دیا اس دوران ایم ڈی واسا کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبے کے باعث جن علاقوں میں فراہمی آب کی سہولت عارضی طور پر تعطل کا شکار ہے وہاں پر ڈی واٹرنگ پمپ اور واٹر باؤزر کے ذریعے سروسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کنٹریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ نصب کرنے اور پائپ لگنے والے مقامات پر کنکشن آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ اہل علاقہ کو نکاسی آب کے مسائل سے ریلیف دیا جا سکے ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے ایم ڈی اے چوک پر 10 انچ سائز کی واٹر سپلائی لائن کے پھٹنے کی شکایت پر بھی موقع کا دور کیا اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔











