جلالپورپیروالا، 15 مارچ (اے پی پی ): جلال پور چک 82ایم میں غیر قانونی طور پر8سو کنال زیر کاشت رقبہ بھاری مشینری کی مدد سے واگزار کرالیا گیا۔
تحصیلدار محمد عامر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اراضی پر ناجائز طور پر قابض افراد سے تقریباً 15کروڑ سے زائد مالیت کی 8 سو کنال زمین واگذار کرائی گئی ہے، ناجائز طور پر قابض افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے، کسی بھی صورت سرکاری رقبے پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر جوکہ سرکاری رقبہ پر ناجائز طور پر قابض ہیں ان کیخلاف بلا تاخیر کاروائی جاری رکھیں گے ۔











