پشین؛ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

51

پشین، 15 مارچ  (اے پی پی ) :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پشین کے عملے نے سرانان کے قریب مزدا ٹرک سے دوسو کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی   کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر سرانان پھاٹک کے قریب مخبر خاص کی اطلاع  کی  گئی ۔ ٹرک مزدا کے  خفیہ خانوں سے دوسوکلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے  ملزم محمد رفیق کو گرفتار کرلیا  گیا   اور ٹرک قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا  ہے  ۔