کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور مٹی تلے دب گئے۔

71

مظفرگڑھ 16 مارچ(اے پی پی )؛ رنگ پور روڈ، چک نمبر 136 چوک سرور شہید میں کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور اچانک مٹی کا تودہ گر جانے سے 20 فٹ گہرے کنویں میں دب گئے۔  واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تحصیل کوٹ ادو کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت  پہنچ کر ریسکیو سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 فٹ گہرے کنویں  سےمٹی تلے دبے ایک مزدور کو زندہ نکال کر فوری موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ریسکیو سرچ آپریشن کرتے ہوئے زندہ نکال لیے جانے والا مزدور محمد امین ولد نعمت عمر 45 سال جو خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے  ریسکیو ذرائع کے مطابق

               دوسرے  مزدور شوکت علی ولد محمد لطیف عمر 38 سال مٹی تلے دب جانے سے جاں بحق ہو گیا  جس کی نعش کو لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔