سکھر:ایکسائز پولیس سندھ کی کارروائی، 25 کلو گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

60

سکھر ،18 مارچ ( اے پی پی ) ایکسائز پولیس سندھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چرس اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ۔اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر حبیب اللہ قاضی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین سوئی گیس آفس روڈ شکارپور پر ایک مشکوک ٹرک نمبر جی ایل ٹی 4438 کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 25 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان شاہ قسیم اور شہاب الدین کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے پر ایکسائز پولیس سندھ کے افسران اور عملے کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی جانفشانی سے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔