ملتان، 18 مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ مویشی پال افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور ، لائیواسٹاک کی عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مویشی پال افراد کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ہم کوشاں ہیں، کٹے بچھڑے پال سکیم کو کامیاب بنائیں، مقامی مویشی پال افراد کو علاج معالجہ کی سہولت دہلیز پر دیں۔ ان خیالات کا اظہار ی انہوں نے وٹرنری ہسپتال شیر شاہ کے معائنے کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر منصور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے شیر شاہ وٹرنری ہسپتال میں پودا بھی لگایا وزیر لائیو اور کہا لائیو سٹاک کے لیے بھی درخت پودے ضروری ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان ویژن کو کامیاب کرنا ہے ۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب میں لائیو سٹاک کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے محکمہ لائیو سٹاک میں عملہ کی کمی دور کر رہے ہیں، اپنی سروسز اور وسائل کا رخ جانوروں کی تعداد کے مطابق موڑ دیتے ہیں ، مختلف بیماریوں کی صورت میں ویکسینیشن دیتے ہیں ، ملتان ڈویژن میں منہ کھر کا سیریس ایشو ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں ، جنوبی پنجاب میں منہ کھر پر قابو پانے کے لیے وسائل دے رہے ہیں ، گزشتہ تین سالوں کی نسبت ملتان ڈویژن میں منہ کھر کی بیماری کی شدت پائی گئی ہے ، منہ کھر کی بیماری کی تدارک کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اے پی پی/کاشف/فرح











