کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارشات حکومت پنجاب کو  بھیجی جارہیں، کمشنر ملتان

64

ملتان، 18 مارچ (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ حکومت کو کاشتکاروں کے مسائل کا ادراک ہے، کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارشات حکومت پنجاب کو  بھیجی جارہیں۔

ان خیالات کا اظہارکمشنر جاوید اختر محمود نے جمعرات کو یہاں پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک خالد کھوکھر سے ملاقات کے دوران کیا۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کمشنر نے کہا کہ زرعی شعبہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔موسمی تغیرات ، پانی کی قلت اور زراعت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا زراعت اور صنعت کے شعبے کو آپس میں لنک کرنے کی ضرورت ہے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ پاک چین کوریڈور کی وجہ سے مستقبل میں ملتان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا،سی پیک سے زرعی اجناس  بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے لئے زراعت کے مثبت کردار سے انکار ممکن نہیں۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا زرعی پیداوار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فصلوں کی انشورنس کا اہتمام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کرکے زرعی پیداوار کی بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی ممکن بنائی  جاسکتی ہے۔

 ملک خالد کھوکھر نے کہا کہ زرعی شعبے کو سبسڈی سے زیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔