گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کروناوائرس سے بچاؤ  کی  ویکسین لگوالی

79

کوئٹہ،18مار چ(اے پی پی):گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کرونا کی ویکسین لگوا لی۔

  اس موقع پر گورنر بلوچستان نے   سول ہسپتال میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے گورنر بلوچستان کو ویکسی نیشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ طبی عملہ نے کورونا کے دوران بہترین خدمات دی جبکہ  دوران ڈیوٹی بہت سے ڈاکٹر شہید بھی ہوئے۔انہوں  نے کروناوائرس کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا۔