سکھر:صرافہ ایسوسی ایشن کے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی

80

سکھر۔ 19 مارچ ( اے پی پی ) صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انتقال کر جانے والے سینئر نائب صدر کے امیدوار محمد اقبال میرانی، عبدالعزیز میمن، شرافت حسین و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب میں دوست پینل کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو،دوست پینل کے نامزد صدر حاجی محمد جاوید میمن سمیت صرافہ بازار کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا کہنا تھا کہ محمد اقبال میرانی، عبدالعزیز میمن، شرافت حسین و دیگر مرحومین نے صرافہ بازار کے تاجروں ، دکانداروں کیلئے بہترین خدمات انجام دی انہوں نے ہمیشہ ممبران کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کام کیا،ہم دعاگو ہےں کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔