وزیر اعظم عمران خان نےسوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا افتتاح کردیا

194

چکدرہ ، 19مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نےسوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کے منصوبہ کا  جمعہ کو افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے تکمیل شدہ سرنگوں کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعظم کی زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔