ملتان ، 19 مارچ (اے پی پی): شہر اولیاء کی اہم شاہراہ نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دوراہیہ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، کمشنر جاوید اختر محمود نے منصوبے پر تعمیر کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا اور کہا ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ہیڈ محمدوالہ سے ملانے والی اہم شاہراہ کی کشادگی کی جارہی ہیں 3 ماہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیں گے ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ نالہ پر میڈین بنا کر لوکل اجناس کے 500 تیار درخت لگائے جائیں گے کمشنر کا سڑک کے اطراف سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم بھی جاری کیا۔
ڈائیریکٹر انجئیرنگ ایم ڈی اے غلام نبی نے کہا1.60 کلومیٹر سڑک پر 4 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی، 32 فٹ سے سڑک بڑھا کر 46 فٹ کی جارہی ہے، 3 ماہ میں سڑک کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔











