ملتان، 19 مارچ (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، جرائم کے طریقہ کار اور نوعیت میں تبدیلی کے پیش نظر پولیس کی جرائم پر قابو پانے کی حکمت عملی کو بدلنا ہو گا ۔
جمعہ کو یہاں ایس پی سٹی آفس اور تھانہ بی زیڈ یو کا معائنہ سمیت سٹی سرکل میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ تفتیشی امور کو بہتر کیا جائے، تمام رجسٹر بروقت مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ریکارڈکمپیوٹرائزیشن میں پیشرفت کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا ۔
تھانہ بی زیڈ یو کے معائنہ کے دوران آر پی او نے ایک سائل کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے گشت کو مؤثر اور بامقصد بنانے سماجی برائیوں کے خاتمہ کی بھی ہدایت کی۔
ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ کی حوالات کا بھی معائنہ کیا اور ملزمان سے پوچھ گچھ کی۔
ایس پی ڈاکٹر رضا تنویر،اے ڈی آئی جی سید اظہر گیلانی،ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر،پی ایس او محمد یوسف بھٹی،ریڈر محمد نعیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،بھی اس موقع پر موجود تھے ۔











