جہلم،19مارچ(اے پی پی):پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم نے طالبہ کو سکول کے باہر سے اغواء کیا تھا جبکہ طالبہ کے والد کو ڈبل کیبن کے نیچے کچلنے کی کوشش کی تھی۔
ملزم نے طالبہ کے والدین کو کارروائی کرنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں،ملزم کے خلاف اغواء اور گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔











