منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے؛وزیر اعلی ٰعثمان بزدار

99

لاہور،19 مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے  کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں

ان خیالات  کا  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے   صوبائی وزیر سید یاور بخاری،اراکین قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر،نواب شیر وسیر اورشوکت بھٹی سے ملاقات  میں  کیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال،فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت اورحلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی،

منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

انہوں نے پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں، ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے،منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔