صوابی؛جلال پمن چینہ اور کڑمار کے دامن پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم آگ بجھانے میں مصروف

134

صوابی ،19مارچ(اے پی پی ):جلال پمن چینہ اور کڑمار کے دامن پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی اور سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ سے آگ پہاڑ پر تیزی سے پھیل گئی۔آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122مردان ایمرجنسی آفیسر نعمان  اور ریسکیو1122 صوابی کنٹرول روم انچارج عثمان خان آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ریسکیو فائرفائیٹنگ آپریشن 4 گھنٹے سے مسلسل جاری ہے اور  آگ کےاسی فیصد حصے پر قابو پالیا گیا ہے، آگ پر مکمل قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 اہکاروں کی جدوجہد جاری ہے۔