ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 4 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 5 سالہ گڈو، 11 سالہ فہد، 11 سالہ شفقت، 5 سالہ گلن شامل ہیں۔ بچوں کو بہاولپور چوک، بوسن روڈ اور گلگشت سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔











