ملتان، 20 مارچ (اےپی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر اولیاء کرام کی دھرتی ملتان کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، ایم ڈی اے چوک تا کلمہ چوک سٹریٹ لائٹس فعال کر دی گئی ہیں۔
کمشنر نے شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمہارانوالہ چوک تا کھاد فیکٹری سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی پولز کے بیچ کا فاصلہ 150 فٹ، درمیان میں درخت لگایا جائے اور کمہارانوالہ چوک تا کھاد فیکٹری 403 درخت لگائے جائیں گے۔
کمشنر نے کہا کہ اپریل تک پوری سڑک کی تزین و آرائش مکمل کرلی جائے گی، سٹریٹ لائیٹس فعال کرکے شہر کو خوبصورت اور سٹریٹ کرائم کا خاتمہ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہیں جگمگانے سے شہریوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔











