ملتان؛ کلین اینڈ گرین مہم، کمشنرجاوید اختر محمود نے پو دا لگایا

87

ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان کی کلین اینڈ گرین مہم جاری،کمشنر جاوید اختر محمود نے پودا لگایا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی، قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پچاس سایہ دار تیار درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کلین گرین ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ،  پی ایچ اے شہر میں شجر کاری مہم بھر پور انداز میں جاری رکھے گا۔

 ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا پلکن ،ارجن اور گل نشتر کے درختوں کی شجر کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو سر سبز بنا رہے ہیں۔ چئیرمین  پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ  شہر کی معروف شاہراہوں  پر شجر کاری جاری ہے۔