بورے والا،20مارچ(اے پی پی ):حکومت کی طرف سے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے شام 6 بجے کے بعد اور ہفتہ اتوار کو مکمل سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق نے آج بھی میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف بازاروں اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور دوکانیں کھولنے والے متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ کئی دوکانیں بھی سیل کردی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے دورہ کی وجہ سے بیشتر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔











